جاپانی وزیراعظم کیشیدا بھارت کا دو روزہ دورہ کریں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق ، اس دورے کے دوران جاپانی وزیراعظم کیشیدا ہند- جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی اتحاد کے فروغ سے متعلق بھارتی ہم منصب نریندرہ مودی سے تبادلہ خیال کریں گے

جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا دو روزہ دورے پر بھارت روانہ ہونگے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ، اس دورے کے دوران جاپانی وزیراعظم کیشیدا ہند- جاپان خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی اتحاد کے فروغ سے متعلق بھارتی ہم منصب نریندرہ مودی سے تبادلہ خیال کریں گے۔
کیشیدا نے اس دو روزہ دورے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواہش ظاہر کی کہ دونوں ممالک عالمی مسائل کے حل کے لے اس اتحاد کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کریں ۔
جاپانی وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت ہند FOIP سے متعلق ایک نئے پلان کا اعلان کرے گی ، ایشیا کی سب سے بڑی جمہوری ریاست بھارت اور جاپان کے مابین اعتماد اور قریبی تعاون خطے میں امن و استحکام کا سنگ میل ہے ۔
کیشیدا نے ایک دیگر بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندرہ مودی کو ہیروشیما میں منعقد ہونے والے G7 اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
دونوں سربراہ جی سیون کی عارضی صدارت کے حامل ملک جاپان اور جی -20 کے عبوری صدر ملک بھارت کی مناسبت سے تعاون کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔