شمالی کوریا کا رواں ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

میزائل 6 ہزار کلو میٹر کی بلندی پر تقریباً 70 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد جاپان کے شمالی ساحل کے کھُلے سمندر میں گِرا ہے

1960459
شمالی کوریا کا رواں ہفتے میں تیسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے رواں ہفتے میں تیسرے  بیلسٹک میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی کوریا مسلح افواج کے سربراہ نے میزائل تجربے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طویل مسافت بیلسٹک میزائل پیانگ یانگ شہر کے علاقے 'سونان' سے فائر کیا گیا ہے۔

جاپان وزارت دفاع نے بھی میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاع کے مطابق میزائل 6 ہزار کلو میٹر کی بلندی پر تقریباً 70 منٹ کی مسافت طے کرنے کے بعد جاپان کے شمالی ساحل کے کھُلے سمندر میں گِرا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد جنوبی کوریا قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا اور میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے یہ حالیہ تجربہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک۔یول کے دورہ جاپان سے قبل کیا ہے۔



متعللقہ خبریں