نیپال نے تنہا کوہ پیمائی ممنوع قرار دے دی
نیپال نے ملک کی تمام بلند چوٹیوں کی تنہا کوہ پیمائی ممنوع قرار دے دی، اب کے بعد لائسنس یافتہ رہبروں کے ساتھ یا گروپ کی شکل میں کوہ پیمائی کی جائے گی

نیپال نے ملک کی تمام بلند چوٹیوں کی تنہا کوہ پیمائی ممنوع قرار دے دی ہے۔
فیصلے کی رُو سے حکومت کے لائسنس یافتہ رہبروں یا پھر گروپ کی شکل میں کوہ پیمائی کی جائے گی۔
نیپال ٹوئرازم کمیٹی کے سربراہ مانی آر۔لامیچین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنہا سیاحوں کی فوری مدد کے لئے لائسنس یافتہ گائیڈوں کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ شہروں میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن دور دراز علاقوں میں ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔
لامیچین نے کہا ہے کہ "کسی سیاح کے لاپتہ ہونے یا ہلاک ہونے کی صورت میں حکومت کی دُور دراز علاقوں تک فوری رسائی مشکل ہو جاتی ہے"۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ٹوئر ازم سوسائٹیوں نے بھی ان کی خبر میں لائے بغیر کی جانے والی کوہ پیمائیاں اور ہائیکنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹوئر ازم سوسائٹیاں ایک طویل عرصے سے یہ مطالبہ کر رہی تھیں"۔
تنہا کوہ پیمائی کی ممانعت یکم اپریل سے نافذالعمل ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ نیپال نے حادثات کی تعداد میں کمی کے لئے 2018 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کی تنہا کوہ پیمائی ممنوع قرار دے دی تھی۔
8 ہزار 848 میٹر بلند ایورسٹ کی کوہ پیمائی کے دوران 1920 سے لے کر اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعللقہ خبریں

افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 افراد ہلاک
دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی