چین: ہمیں نیا سلامتی نظام تعمیر کر کے اپنے نئے ترقیاتی ماڈل کو حفاظت میں لینا ہو گا

ہم، عالمی امن اور ترقی کےلئے مثبت روّیہ اختیار کر کے چین کی ترقی کے لئےموزوں بین الاقوامی ماحول کو یقینی بنائیں گے: صدر شی جن پنگ

1958785
چین: ہمیں نیا سلامتی نظام تعمیر کر کے اپنے نئے ترقیاتی ماڈل کو حفاظت میں لینا ہو گا

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ہم، ملکی ترقیاتی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے، عالمی سلامتی میں زیادہ موئثر کردار ادا کریں گے۔

شی نے، ان کے تیسرے دورِ اقتدار کے آغاز کے لئے منعقدہ، قومی عوامی کانگریس کے جنرل کمیٹی  اجلاس کی اختتامی نشست سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی بیداری کو حقیقت کا رنگ دینے کی خاطر چین کا ترقی اور سلامتی کے درمیان توازن قائم کرنا ضروری ہے۔

شی نے کہا ہے کہ وہ اپنے نئے دورِ اقتدار میں کثیر الفریقیت کا دفاع کریں گے، عالمی سلامتی کی کوششوں سے تعاون کریں گے اور عالمی نظام کی اصلاحات  و تعمیر میں فعال شرکت کریں گے۔

شی نے کہا ہے کہ "ہم، عالمی امن اور ترقی کےلئے مثبت روّیہ اختیار کر کے چین کی ترقی کے لئےموزوں بین الاقوامی ماحول کو یقینی بنائیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کا اپنے قومی سلامتی نظام کو اور قومی سلامتی کی دفاعی صلاحیت کو  فروغ دینا ضروری ہے۔ عوامی سلامتی اور سماجی انتظامی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ ہمیں نیا سلامتی نظام تعمیر کر کے  اپنے نئے ترقیاتی ماڈل کو حفاظت میں لینا چاہیے۔

شی نے کہا ہے کہ ہمیں چین مسلح افواج کو ایسی" فولادی دیوارِ چین" کی شکل دینی چاہیے جو ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات  کے موئثر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہو۔ "عوامی بیداری " کو عملی شکل دینے کے لئے چین کا بلند معیار کی حامل ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملّی ترقی اور خود انحصاری نہایت اہمیت کی حامل ہے"۔

واضح رہے کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس نے 10 مارچ کی رائے شماری میں اتفاق رائے سے شی جن پنگ کو تیسری دفعہ ملک کا صدر منتخب کیا تھا۔ اس طرح شی عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ میں تیسری دفعہ منتخب ہونے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں