تاجکستان میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ،17 افراد ہلاک

تاجکستان کی کمیٹی برائے انسداد ہنگامی حالات کے مطابق، ملک کے کوہساری علاقوں میں   برف کے تودے گرنے سے اب تک سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1947638
تاجکستان میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ،17 افراد ہلاک

تاجکستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے ۔

تاجکستان کی کمیٹی برائے انسداد ہنگامی حالات کے مطابق، ملک کے کوہساری علاقوں میں   برف کے تودے گرنے سے اب تک سترہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سولہ ہلاک شدگان بدخشاں کے نیم خود مختار علاقے میں اور ایک دارالحکومت دو شنبہ کے قریب واقع وارزوب قصبے  کے قریب ہلاک ہوا ہے،اب تک علاقے میں ایک سو کے قریب برفانی تودے گر چکےہیں جس کی وجہ سے خطرے کی علامات جاری ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں علاقے میں مصروف ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ  برفانی تودے گرنے کے باعث دو شنبہ - چاناک  سمیت متعدد شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کےلیے بند کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز تاجک حکام کا کہنا تھا کہ ملک کے کوہساری علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے تیرہ افراد ہلاک اور بارہ گمشدہ ہو چکے ہیں، چار مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ پینتیس رہائیشوں اور پانچ کاروباری مراکز سمیت  شہر کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 



متعللقہ خبریں