ترکیہ کا زلزلہ دنیا میں خشکی پر آنے والے بڑے ترین زلزلوں میں سے ایک تھا: شِنجی ٹوڈا
زلزلے کی انرجی مقدار 1995 میں جاپان کے 'ہانشین۔آواجی' زلزلے اور 2016 میں 'کوماموٹو' زلزلے سے دس گُنا زیادہ تھی: پروفیسر شِنجی ٹوڈا

جاپان کے ماہرِ زلزلہ پروفیسر شِنجی ٹوڈا نے کہا ہے کہ قاہرمان ماراش میں آنے والا زلزلہ دنیا میں خشکی پر آنے والے بڑے ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔
ٹوہوکو یونیورسٹی کے بین الاقوامی آفات سائنس تحقیقی انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر شِنجی نے جاپان کے روزنامہ آساہی شیمبون کے لئے ترکیہ کے زلزلوں کے بارے میں بیان جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ میں آنے والا زلزلہ دنیا میں خشکی پر آنے والے بڑے ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔
مشرقی اناطولیہ فالٹ لائن کے عرب پلیٹ اور اناطولیہ پلیٹ کے درمیان واقع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ زلزلہ تو بڑا تھا ہی اس پر اس کا سطح زمین سے قریب ہونا بھی بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بنا ہے۔
پروفیسر شِنجی ٹوڈا نے کہا ہے کہ زلزلے کی انرجی مقدار 1995 میں جاپان کے 'ہانشین۔آواجی' زلزلے اور 2016 میں 'کوماموٹو' زلزلے سے دس گُنا زیادہ تھی۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کا مرکز ضلع قاہرمان ماراش تھا، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر، شدتیں 7،7 اور 7،6 تھیں اور زلزلہ 10 اضلاع میں محسوس کیا گیا تھا۔1017
متعللقہ خبریں

افغانستان کے 23 صوبوں میں سیلاب سے 10 افراد لقمہ اجل
1800 مکانات زیر آب آنے کی وجہ سے ناکارہ بن گئے ہیں جبکہ 22 ہزار ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے