ایران، زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک 973 زخمی
زلزلے سے نقصان پہنچنے والے 70 دیہاتوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں
1939296

ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان سے منسلک گاوں خوئے میں گزشتہ روز آنے والے 5٫8 کی شدت کے زلزلے سے اموات کی تین اور زخمیوں کی تعداد 973 ہو گئی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے خوئے کے گورنر ذبیح اللہ کاظمی نے بتایا کہ زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
ایرانی ایمرجنسی ڈائریکٹر مجتبی ٰخالدی نے بھی بتایا ہےکہ زخمیوں کی تعداد 1000 کے قریب پہنچ چکی ہے۔"اب تک 973 افراد نے مغربی آذربائیجان صوبے کے ہسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔"
زلزلے سے نقصان پہنچنے والے 70 دیہاتوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
متعللقہ خبریں

افغانستان: خود کش بم حملہ، 6 افراد ہلاک
دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی