بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیاروں کو حادثہ۔ ایک پائلٹ ہلاک
بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی
1939029

اطلاع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے 2 جنگی طیارے ریاست مدھیہ پردیش میں گر کرتباہ ہوگئے۔
اس حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں سخوئی 30 اور میراج 2000 نے مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار کے ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کریش کی جگہ پر آپریشن جاری ہے۔واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ سے بات کرتے ہوئے اہلکار آدرش کٹیار کا کہنا تھا کہ دونوں پائلٹس نے طیارے سے بحفاظت چھلانگ لگا دی، تاہم یہ واضح نہیں کہ طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے یا نہیں۔