ایران کا یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے پابندیوں کا سختی سے جواب
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے تہران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی تازہ ترین پابندیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے

ایران نے یورپی یونین (EU) اور برطانیہ کی جانب سے متعدد ایرانی افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں کا جواب دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے تہران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی تازہ ترین پابندیوں کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔
کنانی نے ان پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانوی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایران کی اتھارٹی کے حوالے سے ان کی الجھنوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حقائق کو پوری طرح سے سمجھنے میں ان کی ذہنی نااہلی کی علامت ہے۔
کنانی نے کہا کہ ایران ایسی ناکام پالیسیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دہشت گردی کے حامیوں کے خلاف پابندیوں کی نئی فہرست کا اعلان کرے گا۔
یورپی یونین کے ممالک نے گزشتہ روز 18 ایرانی افراد اور 19 تنظیموں پر ان مظاہروں میں مداخلت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ستمبر میں مہاسا امینی کی حراست میں ہونے کے بعد شروع ہوئے تھے۔
برطانیہ نے مظاہروں کو دبانے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جاسوسی کے الزام میں ملوث ایران اور برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے علی رضا اکبری کی پھانسی دینے کی وجہ سے کچھ ایرانی حکام اور تنظیموں کو پابندیوں کی فہرست میں ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔
متعللقہ خبریں

ہندوستان میں تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک
جموں کشمیر پولیس نے اعلان کیا کہ گلمرگ کے سکی علاقوں پر برفانی تودہ گرا ہے

ایران، زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک 973 زخمی
زلزلے سے نقصان پہنچنے والے 70 دیہاتوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں