چین میں گذشتہ 54 سالوں کا سرد ترین دن
چین کے علاقے ہیلونگ جیانگ کے شہر 'موہے' میں درجہ حرارت منفی 53 درجے گِر گیا
1936930

چین کے علاقے ہیلونگ جیانگ کے شہر 'موہے' میں درجہ حرارت منفی 53 درجے گِر گیا۔
بی بی سی کے مطابق موہے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے درجہ حرارت منفی 53 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ درجہ حرارت 1996 میں موہے میں ریکارڈ کئے گئے منفی 52،3 درجہ حرارت کے بعد سے علاقے کا سرد ترین درجہ حرارت ہے۔
واضح رہے کہ چین کے سرد ترین علاقے موہے کو ملک کا قطبِ شمالی قرار دیا جاتا ہے اور یہاں موسمِ سرما عام طور پر 8 ماہ تک جاری رہتا ہے۔
موہے چین کے سیاحتی مراکز میں سے بھی ایک ہے اور سال بھر سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔
متعللقہ خبریں

ہندوستان میں تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک
جموں کشمیر پولیس نے اعلان کیا کہ گلمرگ کے سکی علاقوں پر برفانی تودہ گرا ہے

ایران، زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک 973 زخمی
زلزلے سے نقصان پہنچنے والے 70 دیہاتوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں