ترک شہری میانمار کا سفر کرنے سے گریز کریں، ترک دفترِ خارجہ

گر یہ سفر لازمی ہے تو  ترکیہ کے نیپیدو میں ترک سفارت خانے سے رابطہ کیا جائے، ترک حکام

1935958
ترک شہری میانمار کا سفر کرنے سے گریز کریں، ترک دفترِ خارجہ

 

ترکیہ  نے میانمار میں جاری ہنگامی حالت اور تنازعات کی وجہ سے سفری اور حفاظتی انتباہ جاری کیا ہے اور مجبوری نہ ہونے کی صورت میں میانمار  کا سفر کرنے  سے گریز کرنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں درخواست کی گئی ہے  کہ اگر یہ سفر لازمی ہے تو  ترکیہ کے نیپیدو میں ترک سفارت خانے سے رابطہ کیا جائے۔

اس انتباہ میں  شہریوں  کو اپنی  حفاظت  کے معاملے میں ہر حالت میں   تدابیر اختیار  کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے حکام نے میانمار کے محاذ سے غیر قانونی نوکریوں کے اشتہارات  کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کے سرحدی علاقوں میں کچھ لوگوں یا گروہوں کی طرف سے  انٹرنیٹ پر نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے دھوکہ دیا گیا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس طرح کی نوکریوں کے اشتہارات پر یقین نہ   کرنا اہمیت کا حامل ہے۔



متعللقہ خبریں