چین، برفانی تودہ گرنے سے 28 افراد لقمہ اجل

جنوب مغربی چین میں تبت خود مختار علاقے کے نینگچی شہر میں منگل کو ہائی وے سرنگ کے باہر گرنے والے برفانی تودے نے تباہی مچا دی

1936051
چین، برفانی تودہ گرنے سے 28 افراد لقمہ اجل

چین کے خود مختار علاقے تبت کے شہر  نینگچی میں ہائی وے ٹنل کے  دہانے پر برفانی تودہ گرنے  سے  28 افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوب مغربی چین میں تبت خود مختار علاقے کے نینگچی شہر میں منگل کو ہائی وے سرنگ کے باہر گرنے والے برفانی تودے نے تباہی مچا دی۔

برفانی تودہ گرنے سے متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پھنس کر رہ گئیں۔ 4 روز سے جاری امدادی کاروائیاں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔

اعلان کیا گیا کہ اس آفت میں کل 28 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے  کہ فائر فائٹرز، فوجی  دستوں، مقامی حکام اور عام شہریوں سمیت 1,348 افراد نے امدادی سرگرمیوں  میں حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں