افغانستان میں یخ بستہ سردی سے 78 افراد جم کر ہلاک

افغانستان میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ امسال گزشتہ سال کی نسبت دوگنا زیادہ سردی پڑی  ہے، درجہ حرارت منفی 34 ڈگری سینی گریڈ تک جا گرا

1935800
افغانستان میں یخ بستہ سردی سے 78 افراد جم کر ہلاک

افغانستان میں حالیہ ایام   میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث 78 افراد جم کر ہلاک ہو گئے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے پریس کو  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں  یخ بستہ  سردی   کے باعث  گزشتہ 9 دنوں میں بعض افراد  جم جانے سے  اللہ کو پیارے ہوگئے جبکہ اس دوران  تقریباً 75 ہزار مویشی بھی  تلف ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ امسال گزشتہ سال کی نسبت دوگنا زیادہ سردی پڑی  ہے، سب سے زیادہ شدید سردی صوبہ گور میں پڑی ہے جہاں درجہ حراست  منفی 34 ڈگری  سینٹی  گریڈ تک جا گرا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں جان بحق ہونے والوں کے  اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو ضروری اقدامات  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک  میں نا مساعد موسمی حالات کی باعث خاصکر  نواحی علاقوں   تک رسائی  میں شدید مشکلات کا سامنا  ہے تو سرد ی کے لہر کے مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے  کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں