انڈونیشیا میں 7 اور 6 کی شدت سے 2 زلزلے، سونامی کی وارننگ دے دی گئی

زلزلے کا مرکز ملک کے مشرقی جزیرے 'ہلمہیرا' میں اور زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 48 کلو میٹر تھی: امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر

1934246
انڈونیشیا میں 7 اور 6 کی شدت سے 2 زلزلے، سونامی کی وارننگ دے دی گئی

انڈونیشیا میں 7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر USGS کے مطابق زلزلے کا مرکز ملک کے مشرقی جزیرے 'ہلمہیرا' کے علاقے 'ٹوبیلو' سے 154 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا اور زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 48 کلو میٹر تھی۔

7 درجہ شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

دوسری طرف امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر USGS کے مطابق انڈونیشیا کے شہر گورونٹالو سے 61 کلو میٹر جنوب مشرق میں بھی زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی شدت 6 درجے اور زیرِ زمین گہرائی 152،5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں