جنوبی کوریا نے وارننگ فائر کھول دیا اور جنگی طیارے فضاء میں پہنچ گئے
شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں کو گرانے کے لئے جنگی طیاروں اور محارب ہیلی کاپٹروں کی پرواز سے قبل وارننگ دی گئی اور وارننگ فائر کھولا گیا ہے: جنوبی کوریا وزارت دفاع
جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد جنوبی کوریا کی فوج نے وارننگ فائرنگ کی اور جنگی طیارے فضاء میں پہنچ گئے۔
جنوبی کوریا وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے چند ڈرون طیارے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے جنوبی کوریا کی فضاء میں آ گئے۔ ڈرون طیاروں کو گرانے کے لئے جنگی طیاروں اور محارب ہیلی کاپٹروں کی پرواز سے قبل وارننگ دی گئی اور وارننگ فائر کھولا گیا۔
تاہم اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ آیا ڈرون طیارے گرائے گئے ہیں یا نہیں۔
واضح رہے کہ جاپان حکومت اور جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے 23 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل تجربے کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
بھارت میں ایک اور مسجد انتہا پسند ہندووں کے نشانے پر
بھارت میں، مساجد پر انتہا پسند ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ، تازہ ہدف 16ویں صدی کی سنبھل مسجد ہے
افغانستان: وزیر برائے مہاجرین خود کش بم دھماکے میں ہلاک
افغانستان کے وزیر برائے امورِ مہاجرین 'خلیل الرحمٰن حقانی' خود کش بم دھماکے میں ہلاک