کابل میں چینیوں کے مقیم ہوٹل پر حملہ،3 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام حفاظتی قوتوں نے دارالحکومت کابل میں چینی شہریوں کے مشہورمسکن ہوٹل پردھاوابولنے والے تین حملہ آوروں کوہلاک کر دیا ہے

1917892
کابل میں چینیوں کے مقیم ہوٹل پر حملہ،3 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام حفاظتی قوتوں نے دارالحکومت کابل میں چینی شہریوں کے مشہورمسکن ہوٹل پردھاوابولنے والے تین حملہ آوروں کوہلاک کر دیا ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ مسلح افراد نے آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کے قریب اس ہوٹل پرحملہ کیا تھا اور اس میں عام لوگ ٹھہرے ہوئے تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ ہوٹل میں فائرنگ کاسلسلہ جاری تھا اورایک منزل پرآگ بھڑک اٹھی تھی اس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

کابل میں موجود ایک صحافی کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کثیرالمنزلہ عمارت سے دھواں نکل رہا ہے اور اس کی ایک نچلی منزل میں آگ لگی ہوئی ہے۔

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک ایسی عمارت پر کیا گیا جہاں عام طور پرچینی اور دیگر غیر ملکی رہتے ہیں۔

انھوں نے ایک زوردار دھماکے کی آوازسننے کی اطلاع دی ہے اور بتایا کہ بعدمیں فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔
اس حملے سے ایک روز قبل چین کے سفیر نے افغان نائب وزیرخارجہ سے ملاقات کی تھی اور ان سے سلامتی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاتھااوران سے اپنے سفارت خانے کی حفاظت پرمزید توجہ دینے کی درخواست کی تھی۔



متعللقہ خبریں