ضلع مزار شریف میں سرکاری ملازمین کی بس سروس پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک
سید آباد چوراہے پر کیے گئے حملے میں 7 سرکاری ملازمین جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں

شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے مرکزی ضلع مزار شریف میں سرکاری ملازمین کی بس سروس پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملکی ذرائع ابلاغ پریس میں شائع خبروں کے مطابق صبح سویرے ازبیکستان سے منسلک حیراتان سرحدی چوکی پر کام کرنے والے اہلکاروں کو لے جانے والی بس پر بم حملہ کیا گیا۔
بلخ سیکیورٹی ڈائریکٹریٹ کے ترجمان محمد عاصف وزیری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید آباد چوراہے پر کیے گئے حملے میں 7 سرکاری ملازمین جان بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
اس بات کا تعین ہوا ہے کہ بم کو خوانچہ فروش کی چھابڑی میں نصب کیا گیا تھا۔
ابتدائی طبی امداد کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں تو ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
متعللقہ خبریں

چین: سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلہ
ملک کے مغربی صوبے سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں