بھارت، چکنی مٹی کی کان منہدم ہونے سے 6 افراد لقمہ اجل
حادثے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 خواتین تھیں
1914168

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چکنی مٹی کی کان بیٹھنے سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے مالگاؤں میں چکنی مٹی کی کان منہدم ہوگئی۔
امدادی ٹیموں کی کاروائیوں کے نتیجے میں کان سے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ چار زخمیوں میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
بتایا گیا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے 5 خواتین تھیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کان اس وقت منہدم ہوئی جب گاؤں والے زمین کھود رہے تھے۔
مقامی حکام نے اعلان کیا کہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
.
متعللقہ خبریں

ہندوستان میں تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک
جموں کشمیر پولیس نے اعلان کیا کہ گلمرگ کے سکی علاقوں پر برفانی تودہ گرا ہے