کابل کے دارالامان علاقے میں حزب اسلامی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ
عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کے ساتھ جھڑپ میں حکمت یار کے 2 محافظوں کی جانیں چلی گئیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دارالامان علاقے میں حزب اسلامی پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر اسلحہ اور بم حملہ کیا گیا۔
پارٹی کے عہدیداروں نے اطلاع دی کہ دو حملہ آوروں نے نماز جمعہ کے دوران ایک کار بم دھماکہ کرنے کے بعد حزب اسلامی پارٹی ہیڈکوارٹر کیمپس کے قریب مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
حکام نے بتایا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کو قلیل مدت کے اندر بے بس کر دیا گیا تصادم میں پارٹی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے دو محافظ زخمی ہوئے، اور حکمت یار، جو مسجد میں موجود تھے،بال بال بچ گئے۔
عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کے ساتھ جھڑپ میں حکمت یار کے 2 محافظوں کی جانیں چلی گئیں۔
اس حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔
متعللقہ خبریں

ہندوستان میں تودہ گرنے سے 2 کوہ پیما ہلاک
جموں کشمیر پولیس نے اعلان کیا کہ گلمرگ کے سکی علاقوں پر برفانی تودہ گرا ہے