جاپان اور منگولیا کی اپیل: شمالی کوریا میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرے

کیشیدہ اور خورلس کی شمالی کوریا انتظامیہ سے اپیل، شمال مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے پیانگ یانگ انتظامیہ میزائل تجربات اور جوہری کاروائیاں بند کرے

1912908
جاپان اور منگولیا کی اپیل: شمالی کوریا میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرے

جاپان اور منگولیا کے سربراہان نے شمالی کوریا سے میزائل تجربات اور جوہری کاروائیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے دورہ جاپان کے دوران منگولیا کے صدر' اُکھنا خورلس' نے دارالحکومت ٹوکیو میں جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دو طرفہ اور علاقائی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کیشیدہ اور خورلس نے شمالی کوریا انتظامیہ سے میزائل تجربات اور جوہری پروگرام بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

سربراہان نے مطالبہ کیا ہے کہ شمال مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے پیانگ یانگ انتظامیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل کرے۔

اعلامیے میں دونوں ممالک نے شمالی کوریا کے زیرِ تحویل جاپانی شہریوں کی واپسی کے مسئلے کو بھی فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگولیا، شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھتا ہے اور جاپان حکومت، زیرِ تحویل جاپانی شہریوں کی واپسی کے لئے، منگولیا کو ایک اہم ثالث خیال کرتی ہے۔

علاوہ ازیں شمالی کوریا انتظامیہ 2022 کے آغاز سے مختلف مسافتوں کے حامل 30 سے زائد میزائل تجربات کر چکی ہے۔



متعللقہ خبریں