افغانستان: مدرسے میں شدید دھماکہ،10 طلبہ ہلاک متعدد زخمی
طالبان کی عبوری حکومت سے وابستہ امور داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکور نے کہا ہے کہ سمنگان کے مرکز میں واقع ایبک نامی قصبے میں موجود مدرسے میں نماز ظہر کے دوران شدید دھماکہ ہوا
1912985

افغانستان کے صوبہ سمانگان میں واقع ایک مدرسے میں ہوئے شدید دھماکے میں 10 طلبہ ہلاک ہو گئے ۔
طالبان کی عبوری حکومت سے وابستہ امور داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکور نے کہا ہے کہ سمنگان کے مرکز میں واقع ایبک نامی قصبے میں موجود مدرسے میں نماز ظہر کے دوران شدید دھماکہ ہوا۔
اس واقعے میں دس طلبہ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
متعللقہ خبریں

ایران، زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک 973 زخمی
زلزلے سے نقصان پہنچنے والے 70 دیہاتوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں