بھارت میں مسلم طالب علم کو دہشتگرد کہنے والا پروفیسر معطل کر دیا گیا
بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد پکارتے ہوئے تعصب اور نفرت کا اظہارکرنے والے پروفیسرکو معطل کردیا گیا

بھارت میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد پکارتے ہوئے تعصب اور نفرت کا اظہارکرنے والے پروفیسرکو معطل کردیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق،کرناٹک کی منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد کہا تھا جس پر کلاس میں موجود ایک طالب علم استاد کو سبق پڑھانے پر مجبور ہوگیا تھا۔
طالب علم نے کہا کہ آپ کو کسی کے مذہب کا مذاق اڑانےکا حق نہیں، بھری کلاس میں دہشتگرد کہہ کر مخاطب کرنےکا کیا مقصد ہے۔
طالبعلم کے ردعمل پر پروفیسر معذرت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے، کلاس کے دیگر طالب علم بھی خاموش بیٹھے رہے یا ہنستے رہے۔
یہ واقعہ بنگلور کی منی پال انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں پیش آیا تھ۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد پروفیسر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
متعللقہ خبریں

چین: سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلہ
ملک کے مغربی صوبے سیچوان میں 5،6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں