جاپان: انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

انٹرسیپٹر میزائل امریکہ اور جاپان کی مشترکہ کاوش ہے اور اس کا پہلا تجربہ جاپان کی طرف سے کیا گیا ہے: جاپان وزارت دفاع

1909328
جاپان: انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ

جاپان وزارت دفاع نے SM-3Block llA انٹرسیپٹر میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔

شمالی کوریا کے اوپر تلے میزائل تجربات ، کوریا جزیرہ نما اور اطراف میں سلامتی خدشات   میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، ان حالات میں جاپان کی طرف سے ایک نیا دفاعی قدم اٹھایا گیا ہے۔

درمیانی مسافت کے انٹرسیپٹر بیلسٹک میزائل SM-3Block llA کو امریکن فوجی بیس پر اور 'ایجیس  دفاعی میزائل سسٹم 'سے لیس 'مایا 'کلاس جنگی بحری جہاز سے 16 نومبر کو فائر کیا گیا۔

میزائل نے بحر الکاحل کے اوپر 100 کلو میٹر کے ارتفاع پر میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

جاپان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق SM-3Block llA انٹرسیپٹر میزائل کو امریکہ اور جاپان نے مشترکہ تیار کیا اور اس کا پہلا تجربہ جاپان کی طرف سے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان، دفاعی تعاون ایوی ایشن کمپنی 'لاک ہیڈ مارٹن' کی طرف سے امریکہ وزارت دفاع کے لئے تیار کردہ، 'ایجیس بیلسٹک میزائل دفاعی سسٹم' کو وصول کرنے والا دوسرا ملک ہے۔ جاپان نے، مذکورہ سسٹم کے ذریعے فائر کئے جانے والے میزائل کے نئے ورژن، SM-3Block llA انٹرسیپٹر میزائل کی تیاری کے لئے بھی امریکہ سے تعاون کیا ہے۔



متعللقہ خبریں