انڈّونیشیا، زلزلے سے کم ازکم 46 افراد لقمہ اجل، سینکڑوں زخمی
جیران جنگ شہر سے 18 کلو میٹر جنوب مغرب میں رونما ہونے والا 5٫6 کی شدت کے زلزلے کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا
1908891
انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا میں 5٫6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
اطلاع کے مطابق زلزلے سے کم ازکم 46 افراد ہلاک اور 700 زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی جیالوجیکل ریسرچ سنٹر نے اطلاع دی ہے کہ جیران جنگ شہر سے 18 کلو میٹر جنوب مغرب میں رونما ہونے والا 5٫6 کی شدت کے زلزلے کا مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
علاقے کے عہدیدار ہرمان سوہیر مان نے بتایا ہے کہ ابتک زلزلے سے 46 افراد کی اموات اور 700 کےقریب زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
دارالحکومت جکارتہ میں چند سیکنڈوں تک جھٹکے محسوس ہونے والے اس زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ نہیں دیا گیا۔