جنگ تباہی لائے گی لہٰذا اسے رُک جانا چاہیے: صدر ویدودو

میں ہمیشہ سے اس موقف پر قائم رہا ہوں کہ جنگ تباہی لائے گی لہٰذا اسے ختم ہو جانا چاہیے: صدر جوکو ویدودو

1907157
جنگ تباہی لائے گی لہٰذا اسے رُک جانا چاہیے: صدر ویدودو

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے دنیا کی 20 بڑی اقتصادیات کے سربراہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "جنگ بند ہو جانی چاہیے"۔

ویدودو نے اینڈونیشیا کی میزبانی میں 15 سے 16 نومبر کو بالی میں منعقدہ 17 ویں جی20سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نےپولینڈ کے  یوکرین کے ساتھ سرحدی گاوں میں کل گرنے والے میزائل کے حوالے سے بات کی اور   کہا ہے کہ " میں، پولینڈ کی صورتحال کے بارے میں تمام فریقین کو ٹھنڈے دل و دماغ کا مظاہرہ کرنے اور تناو میں اضافے سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتا ہوں"۔

حالیہ دنوں میں خاص طور پر روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ویدودو نے کہا ہے کہ " میں ہمیشہ سے اس موقف پر قائم رہا ہوں کہ جنگ تباہی لائے گی لہٰذا یہ جنگ ختم ہو جانی چاہیے"۔



متعللقہ خبریں