انڈونیشیا کی اپیل: جنگ ختم کی جائے، جنگ ختم نہ ہوئی تو دنیا کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا

ہم پر، انسانیت اور پوری دنیا کے حوالے سے، ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ اگر جنگ ختم نہ ہوئی تو دنیا کا آگے بڑھنا  مشکل ہو جائے گا: صدر جوکو ویدودو

1906532
انڈونیشیا کی اپیل: جنگ ختم کی جائے، جنگ ختم نہ ہوئی تو دنیا کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے جی20 سربراہی اجلاس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

ویدودو نے اس سال انڈونیشیا کی زیرِ صدارت  منعقدہ 17 ویں جی20 سربراہی اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جی20 ،جامع اقتصادی بحالی کے لئے ، ایک اہم پلیٹ فورم کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس وقت دنیا کو درپیش مشکل حالات میں جی20 کا ٹھوس نتائج  پیش کرتے رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جی20 ممالک  کے لئے ضروری ہے کہ مستقبل میں ممکنہ وباوں کے خلاف فنڈ تیار رکھیں۔ جی20 کو، نازک اقتصادیات کے ساتھ تعاون کرنا اور زیادہ قابل تجدید اور مستحکم اقتصادی بحالی کو یقینی بنانا چاہیے۔ آئیے پوری دنیا کے لئے کام کریں ،سب مل کر اور زیادہ مضبوط شکل میں بحالی کی طرف گامزن ہو ں"۔

24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر جوکو ویدودو نے کہا ہے کہ ہم پر، انسانیت اور پوری دنیا کے حوالے سے، ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ذمہ داریاں رکھنا جنگ ختم کرنے کا مفہوم رکھتا ہے۔ اگر جنگ ختم نہ ہوئی تو دنیا کا آگے بڑھنا  مشکل ہو جائے گا۔ جنگ ختم نہ ہوئی تو آئندہ نسلوں کی  ذمہ داری  قبول کرنا دشوار ہو جائے گا۔ ہمیں اس جنگ کو دوسری سرد جنگ میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دینا چاہیے، دنیا کو کسی دوسری سرد جنگ  کا شکار نہیں ہونا چاہیے"۔

افتتاحی خطاب کے بعد سربراہان نے "خوراک اور توانائی کی سلامتی" نامی بند کمرے کی نشست میں شرکت کی۔

سربراہی اجلاس ،سربراہان  کے دو طرفہ مذاکرات کے ساتھ، جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں