بھارت، نیو دہلی میں ریکارڈ ماحولیاتی آلودگی

شہر میں فضائی آلودگی  کا خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ اردگرد کے علاقوں میں دیسی  ایندھن  اور گاڑیوں  سے  مضر گیسوں کا   اخراج ہے

1902048
بھارت،  نیو دہلی میں ریکارڈ ماحولیاتی آلودگی

بھارتی دارالحکومت نیو دہلی  میں ماحولیاتی  آلودگی   خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی  کا خطرناک حد تک بڑھنے کی وجہ اردگرد کے علاقوں میں دیسی  ایندھن  اور گاڑیوں  سے  مضر گیسوں کا   اخراج ہے۔

سانس لینے میں دشواری جیسی شکایات کے ساتھ اسپتالوں  سے رجوع کرنے کے واقعات  رونما ہو رہے ہیں تو  شہر کے  مکینوں  نے حکام سے تعلیمی  سرگرمیاں معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے  کوئلے کے استعمال میں  کمی لانے کی درخواست کی ہے۔

سال 20103سے ابتک دنیا بھر میں فضائی آلودگی   میں اضافے کے  واقعات کا 44 فیصد بھارت میں سامنے   آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں