بھارت کا آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

میزائل قابل اعتماد، روک تھام، مضبوط اور پائیدار صلاحیتوں کا حامل ہے

1893171
بھارت کا آبدوز سے  بیلسٹک میزائل کا تجربہ

بھارت نے آبدوز بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "پہلے سے طے شدہ رینج پر تجربہ کیے گئے میزائل نے خلیج بنگال میں ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔ ہتھیاروں کے نظام کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز کی تصدیق ہو گئی ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے تجربے سے آبدوز کے عملے کی اہلیت اور بھارت کی نیوکلیئر ڈیٹرنس ثابت ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  میزائل قابل اعتماد، روک تھام، مضبوط اور پائیدار صلاحیتوں کا حامل ہے۔

اس طرح امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے بعد بھارت آبدوزوں سے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھنے والا چھٹا ملک بن گیا۔

بھارت نےمیزائل لانچ کردہ "آئی این ایس اریہانت"  نامی اپنی پہلی جوہری آبدوز کی تعمیر  کا کام وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر 2016 میں شروع کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں