بھارت: مودی نے 2 ہزار قوانین کالعدم کر دئیے

ہم نے قوانین بدل دئیے ہیں اور ہمارا یہ اقدام دنیا میں ہمارے درجے کو بھی تبدیل کرے گا: وزیر اعظم نریندر مودی

1891409
بھارت: مودی نے 2 ہزار قوانین کالعدم کر دئیے

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانوی استبدادیت کے چھوڑے ہوئے 2 ہزار قوانین کالعدم کر دیئے ہیں۔

صوبہ گجرات کے شہر جمنا گڑھ میں عوامی جلسے سے خطاب میں مودی نے کہا ہے کہ بعض ترقی یافتہ اقتصادیات میں بدامنی کے باوجود بھارت دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور اس راستے پر مستحکم اور پُر عزم شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے برطانوی راج سے جاری  قوانین کو بوسیدہ قرار دیا اور کہا ہے کہ فیکٹریوں کے بیت الخلاء کی صفائی نہ کرنے جیسے فروعی مسئلوں پر صنعتکاروں  کو قید و بند میں ڈالنے والے 2 ہزار سے زائد قوانین کو کالعدم کر دیا گیا ہے لیکن ہمیں اس بارے میں اور بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مودی نے کہا ہے کہ معمولی مسائل پر انسانوں کو جیلوں میں بند کرنا "غلامانہ ذہنیت" کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم نے اس ذہنیت سے چھُٹکارے کے لئے مہم شروع کروئی ہے۔ یہ مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی اور  اپنی کاروائیاں "صفائی مہم" کے ساتھ جاری رکھے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ "ہم نے قوانین بدل دئیے ہیں اور ہمارا یہ اقدام دنیا میں ہمارے درجے کو بھی تبدیل کرے گا۔ 2014 میں جب میں وزیر اعظم بنا تو کام کرنے کی سہولیات کی فہرست میں بھارت 142 ویں نمبر پر تھا۔ ہم نے 5 سے 6 سال تک خوب محنت کی اور اس وقت ہم دنیا میں پُر سہولت کام کی فہرست میں 63 ویں نمبر پر ہیں"۔



متعللقہ خبریں