31 جولائی کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن نے طالبان انٹیلی جنس چیف عبدالحق واسک سے  ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے

1890317
31 جولائی  کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات

31 جولائی کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئی ہے ۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیوڈ کوہن نے طالبان انٹیلی جنس چیف عبدالحق واسک سے  ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق  ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکا اور طالبان کے درمیان آخری قیدیوں کا تبادلہ ستمبر میں ہوا تھا۔

طالبان کے زیر حراست امریکی شہری مارک فریچس کو حاجی بشیر نورزی کے بدلے رہا کیا گیا جو طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الظواہری کو 31 جولائی کو ایک امریکی ڈرون (یو اے وی) کے ذریعے کابل کے مرکز میں مارا گیا۔



متعللقہ خبریں