بھارت: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی،25 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق، اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گاؤں کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1888594
بھارت: باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گر گئی،25 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں شادی کے لیے جانے والی باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اتر کھنڈ کے علاقے پوری گروال میں باراتیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سمدی گاؤں کے قریب گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے، باقی مسافروں کو امدادی اہلکاروں اور پولیس نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔



متعللقہ خبریں