نیپال میں شدید بارشیں،17افراد ہلاک

نیپال کے مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد تودے گرنے میں 17 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے

1881295
نیپال میں شدید بارشیں،17افراد ہلاک

 نیپال کے مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد تودے گرنے میں 17 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، نیپال میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں کئی گھر مٹی کے تودے میں دب گئے

امدادی ٹیم نے تباہ حال گھروں کے ملبے سے 17 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پہاڑی علاقوں پر مشتمل نیپال میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں سالانہ ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں تاہم اس سال مون سون بارشوں میں ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔



متعللقہ خبریں