بنگلہ دیش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 دنوں میں 11 اموات

2011 سے اب تک ملک میں آسمانی بجلی گرنے  سے 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1878315
بنگلہ دیش، آسمانی بجلی گرنے سے 2 دنوں میں 11 اموات

بنگلہ دیش میں 2 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے  کے واقعات میں  11 افراد  لقمہ اجل بن گئے۔

ملک کے شمالی علاقے سراج گنج کے علاقے میں گزشتہ روز 9 افراد  قدرتی آفت  کہلائے جانےو الی آسمانی بجلی کے گرنے سے  جان بحق ہو گئے۔

ملک کے جنوب مغرب میں واقع  کھلنا میں آج بجلی گرنے سے دو بھائیوں کی موت واقع ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 2011 سے اب تک ملک میں آسمانی بجلی گرنے  سے 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں