چین: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 16 افراد ہلاک 36 لاپتہ

شنگھائی میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 16 افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہو گئے

1869362
چین: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 16 افراد ہلاک 36 لاپتہ

چین کے صوبہ شنگھائی میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 16 افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی محکمہ ہنگامی حالات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبائی مرکز شیننگ کا علاقہ 'ڈاٹونگ ہوئی' اور  'تو' خودمختار تحصیل صبح کے وقت اچانک  سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ گئی۔

تحصیل 'تو' میں  دوسرے درجے پر الارم جاری کر دیا گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے اس وقت تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں  اور 36  لاپتہ ہیں۔

شنگھائی شعبہ فائر بریگیڈ   نے تقریباً 600 افراد پر مشتمل امدادی ٹیم کو سیلاب زدہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف  ملک کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں حالیہ 60 سالوں کی شدید ترین گرمی کا سامنا ہے تو دوسری طرف ہمالیہ سلسلہ کوہ کی  تبت۔شنگھائی سطح مرتفع  میں سیلابی ریلے انتہائی موسمی حالات میں اضافے کی عکاسی کر رہے ہیں۔


ٹیگز: #سیلاب , #چین

متعللقہ خبریں