تھائی لینڈ: 3 مختلف شہروں میں بیک وقت بم اور لوٹ مار حملے

ملک کے جنوبی علاقوں میں بم اور لوٹ مار کے حملوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول اسٹیشنوں سمیت 17 مقامات کو ہدف بنایا گیا ہے: پراموتے پرومین

1868908
تھائی لینڈ: 3 مختلف شہروں میں بیک وقت بم اور لوٹ مار حملے

تھائی لینڈ کے جنوب میں مسلم اکثریتی علاقوں پاٹانی، ناراتھیوات اور یالا  میں باغیوں نے 3 مختلف شہروں میں بیک وقت بم اور لوٹ مار حملے کئے ہیں۔

تھائی لینڈ مسلح افواج کے ترجمان پراموتے پرومین نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں پاٹانی، نارتھیوات اور یالا میں بم اور لوٹ مار کے حملوں میں کاروباری مراکز اور پیٹرول اسٹیشنوں سمیت 17 مقامات کو ہدف بنایا گیا ہے۔

حملوں میں 3 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی آبادی  والے علاقوں  پاٹانی، یالا اور نارتھیوات  اور سونگھلا کے ملائی زبان بولنے والے 5 علاقوں میں پہلی دفعہ 1980 کے اواخر میں مزاحمتی تحریک سامنے آئی  اور 2004 میں دوبارہ سے بھڑک اٹھی۔

ملک میں تشدد کے واقعات میں 2004 سے لے کر اب تک 7 ہزار 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ منتخب 'ینگلاک شیناواترا حکومت' نے 2013 میں امن مذاکرات شروع کروائے جو ملک میں سیاسی اختلافات کی وجہ سے اسی دن التوا میں ڈال دئیے گئے تھے۔

2020 میں دوبارہ سے امن مذاکرات شروع ہوئے جس کے بعد سے اب تک 3 دفعہ آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں