ہندوستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

پیش آنے والے  حادثے  میں ایک 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا اور 2 افراد زخمی ہوئے

1865233
ہندوستان میں  سیلاب  کی تباہ کاریاں

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ریاست کے شمال مغرب میں واقع چمبا علاقے  میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا۔

اس دوران پیش آنے والے  حادثے  میں ایک 15 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا اور 2 افراد زخمی ہوئے، سیلاب  سے  متعدد  عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

سیلاب   کےبعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوگئی۔

صفائی کے بعد بند سڑک کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔



متعللقہ خبریں