تائیوان: نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے

امریکہ "واحد چین" پالیسی کا احترام کرتا ہے لیکن اس وقت تائیوان کے ساتھ تعاون ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے: نینسی پیلوسی

1862874
تائیوان: نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے

تائیوان نے کہا ہے کہ نینسی پیلوسی کا دورہ ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔

تائیوان وزارت خارجہ نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں تمام پلیٹ فورموں پر اور مستقل  شکل میں تائیوان کے ساتھ تعاون پر پیلوسی کا شکریہ ادا کیا اور  کہا ہے کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں مزید  بہتری لائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور تائیوان بین الاقوامی شراکت داری میں ایک دوسرے کے لئے مفید تعاون کے خاطر کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ 25 سال قبل امریکہ کے اسمبلی اسپیکر 'نیوٹ گنگرچ' کے دورہ تائیوان کے بعد پیلوسی کا حالیہ دورہ دونوں فریقین کے لئے ایک بڑا قدم ہے۔

دوسری طرف، کل شام جزیرے میں آمد کے بعد، پیلوسی نے آج صبح تائیوان کی لیڈر 'سائی انگ۔ وین'  کے ساتھ  ملاقات کی۔

مذاکرات میں سائی نے تائیوان کے ساتھ تعاون پر پیلوسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ہم چین کی طرف سے عسکری خطرات کے مقابل پس قدمی اختیار نہیں کریں گے۔

پیلوسی نے بھی کہا ہے کہ" ہم تائیوان کے ساتھ  تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکہ "واحد چین" پالیسی کا احترام کرتا ہے لیکن اس وقت تائیوان کے ساتھ تعاون ہمیشہ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے"۔



متعللقہ خبریں