بھارت: فوجی تربیتی طیارہ گر گیا، 2 پائلٹ ہلاک

کل صوبہ راجستان  میں فوجی تربیت کے دوران مِگ۔21 طیارہ گِر گیا ہے: انڈین ائیر فورس

1861108
بھارت: فوجی تربیتی طیارہ گر گیا، 2 پائلٹ ہلاک

بھارت میں ایک فوجی تربیتی طیارہ گرنے کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈین ائیر فورس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  " کل صوبہ راجستان  میں فوجی تربیت کے دوران مِگ۔21 طیارہ گِر گیا ہے"۔

بیان کے مطابق حادثے میں، طیارے کے 2 پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو  گئے ہیں۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں