فیس بُک نے طالبان حکومت کے اکاونٹ بند کر دئیے

فیس بُک نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ٹیلی ویژن چینل RTA اور خبر رساں ایجنسی باختار  کے فیس بُک اکاونٹ بند کر دئیے

1857580
فیس بُک نے طالبان حکومت کے اکاونٹ بند کر دئیے

امریکی  سوشل میڈیا کمپنی فیس بُک نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ٹیلی ویژن چینل RTA اور خبر رساں ایجنسی باختار  کے فیس بُک اکاونٹ بند کر دئیے ہیں۔

باختار خبر رساں ایجنسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فیس بُک نے ایجنسی کے سرکاری پیج کو بند کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باختار فیس بُک تمام چینلوں سے ہم آہنگ نشریات دے رہا تھا ۔ ہمارا مقصد واضح اور جامع معلومات کو قارئین تک پہنچانا  ہے۔ فیس بُک کے مذکورہ فیصلے کا مقصد افغانوں کو آزاد صحافت کے حق سے محروم کرنا ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے حکومتی ٹیلی چینل کے سربراہ احمد اللہ واسک نے کہا ہے کہ چینل کے فارسی اور پشتو اکاونٹ  فیس بک کی طرف سے بغیر کسی وجہ کے بند کر دئیے گئے ہیں، یہ فیصلہ صحافتی آزادی کے خلاف ہے۔

واسک نے کہا ہے کہ RTA افغان عوام کی آواز ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اکاونٹوں کو دوبارہ کھولا جائے۔



متعللقہ خبریں