افغانستان میں سیلاب کی آفت سے 63 شہری جان بحق

سب سے زیادہ جانی نقصان  نورستان ،  لوگار، پکتیہ،  غزنی ،  میدان وارداک، زابل اور اروزگان  میں    ہوا

1854962
افغانستان میں سیلاب کی آفت سے 63 شہری جان بحق

افغانستان میں  گزشتہ ایک ہفتے سے  خاصکر  ملک کے مشرقی علاقوں   میں آنے والے سیلاب سے  63 افراد لقمہ اجل  بن گئے۔

عبوری  طالبان حکومت کی وزارت برائے  ہنگامی امور   کے ترجمان محمد نسیم   حقانی  کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے  میں 12 شہروں کو   اپنے زیر اثر لینے والی سیلاب کی آفت سے   ابتک  63  افراد ہلاک   اور 81 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ    سب سے زیادہ جانی نقصان  نورستان ،  لوگار، پکتیہ،  غزنی ،  میدان وارداک، زابل اور اروزگان  میں    ہوا ہے  ، 2 ہزار سے زائد جانور تلف  ہوئے ہیں اور 12 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان  پہنچا ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں