شمال مشرقی افغانستان میں 4٫3 شدت کا پھر زلزلہ
بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی زیر زمین 220 کلومیٹر تھی جس کا مرکز بدخشاں میں واقع جرم نامی دیہات سے 48 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا
1847259

شمالی مشرقی افغان صوبہ بدخشاں کے مرکزی شہر فیض آباد میں 4٫3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی زیر زمین 220 کلومیٹر تھی جس کا مرکز بدخشاں میں واقع جرم نامی دیہات سے 48 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
یاد رہے کہ صوبہ پکتیکا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے پیش نظر اب تک 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس زلزلے سے پکتیکا کا غیان اور خوست صوبے کا قصبہ سپیرا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔