بھارت: سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

صوبہ آسام میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں

1847364
بھارت: سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

بھارت کے صوبہ آسام میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔

صوبہ آسام میں سیلاب کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکام  کے مطابق حالیہ ہلاکتوں کے بعد 6 اپریل سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔

صوبائی آفت انتظامیہ اتھارٹی کے مطابق 32 تحصیلوں میں 5 ملین سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب زدگان میں سے 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جون سے  ستمبر   تک  جاری رہتا ہے اور ہر سال  بھارت سمیت علاقے بھر میں بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور حادثات کا سبب بنتا ہے۔



متعللقہ خبریں