بنگلہ دیش: موسلا دھار بارشیں اور سیلابی ریلے، 36 افراد ہلاک

تین ہزار سے زائد افراد سیلابی پانی کی پیدا کردہ متعدی  بیماریوں کا شکار، صرف سلہٹ میں ہی 56 ہزار ہیکٹر پر پھیلی ہوئی چاول کی فصلیں زیرِ آب آ گئیں

1846743
بنگلہ دیش: موسلا دھار بارشیں اور سیلابی ریلے، 36 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں سطح سمندر سے قریبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش محکمہ صحت کے مطابق سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آ کر شمال مشرقی علاقے سلہٹ میں 18، شمالی اور وسطی میمن سنگھ  میں 15 اور شمالی رنگ پور میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں حالیہ 3 دن سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہے اور 3 ہزار سے زائد افراد سیلابی پانی کی پیدا کردہ متعدی  بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقوں میں انسانی بحران بھی پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پینے کے پانی کی تقسیم میں فوج کے بحریہ و فضائیہ اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

تمام سیلاب زدہ علاقوں میں زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ صرف سلہٹ میں ہی 56 ہزار ہیکٹر پر پھیلی ہوئی چاول کی فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔

سیلابی پانی نے سڑکوں اور ریلوے لائنوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔



متعللقہ خبریں