افغانستان، طالبان انتظامیہ نے ملک گیر خشخاش کی کاشت اور پیدوار پر پابندی عائد کر دی

خشخاش  کے بارے میں  کیے گئے فیصلے پر   قطعی   عمل ہو گا، اب کے بعد خشخاش پیدا کرنے والے  کھیتوں کو تباہ کر دیا جائیگا، ترجمان طالبان

1836017
افغانستان، طالبان انتظامیہ نے ملک گیر خشخاش کی کاشت اور پیدوار پر پابندی عائد کر دی

افغانستان کی عبوری  طالبان انتظامیہ  کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ  منشیات کی کاشت اور پیداوار پر پابندی کے بعد  خشخاش  کے کھیتوں  کو  بھی تباہ کر دیا جائیگا۔

بلال کریمی نے کہا کہ طالبان انتظامیہ منشیات کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور وہ کسانوں کے لیے متبادل تلاش کر رہے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ منشیات کی صنعت پر پابندی کا مذہبی پہلو بھی ہے، کریمی نے کہا کہ یہ حتمی اور آخری فیصلہ ہے۔

افغانستان میں منشیات  کی پیداوار  کے شکایتی ممالک سے مطلوبہ تعاون نہ ملنے کا ذکر کرنے والے کریمی نے  بتایا کہ "خشخاش  کے بارے میں  کیے گئے فیصلے پر   قطعی   عمل ہو گا، اب کے بعد خشخاش پیدا کرنے والے  کھیتوں کو تباہ کر دیا جائیگا۔  ماضی میں   منشیات کی  ملک میں پیداوار  پر شکایت  ہونے  والے ممالک اب   کے بعد خشخاش کے متبادل  کو پیش کرنے کے معاملے میں ہم سے تعاون کریں ۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ  مقدار میں آفیوم پیدا  کرنے والے ممالک   میں سرفہرست ہے۔

افغانستان دنیا میں سب سے زیادہ افیون پیدا کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

پوست سے حاصل کی گئی افیوم یورپ اور متحدہ امریک سمیت آسٹریلیا تک وسیع جغرافیہ میں فروخت کے لیے پیش کی جاتی ہے، یہ صورتحال عالمی برادری میں شدید بے چینی کا باعث ہے۔

طالبان انتظامیہ نے  ماہ اپریل میں  ایک فیصلے کے ساتھ ملک بھر میں ہر قسم کی نشے کی  ادویات کے استعمال، تجارت اور پیداوار پر پابندی عائد کر دی تھی اور اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی  اور سزا دینے کا اعلان  کیا تھا۔



متعللقہ خبریں