حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمرقید کی سزا سنا دی

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا

1832730
حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمرقید کی سزا سنا دی

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی جبکہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

بھارتی عدالت نے یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار  دیا تھا۔

قومی تحقیقاتی ایجنسی نے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست کی تھی تاہم نئی دہلی کی این آئی اے عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ دوپہر سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد تناؤ کی سی کیفیت رہی اور مرکزی شہر سری نگر میں تاجروں نے اپنی دکانیں بند کردیں۔

کشمیر کی آزادی کے حامی معروف سیاسی رہنما یاسین ملک کی رہائش گاہ کے باہر نوجوانوں اور خواتین نے آزادی اور علٰحیدگی پسند رہنما کے حق میں جم کر نعرے بازی بھی کی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی عدالت نے چھپن سالہ یاسین ملک کو مختلف مقدمات میں مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

 پہلے توقع یہ تھی کہ عدالت کا فیصلہ دن کے ساڑھے بارہ بجے سنایا جائے گا لیکن اس فیصلے میں چھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور بالآخر یاسین ملک کو  وادی  میں دہشت گردی کے لیے چندہ جمع کرنے اور کشمیر میں بھارت مخالف مہم اور افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں