میانمار کے قریب کشتی ڈوب گئی،17 روہنگیا مہاجرین ہلاک
ميانمار کے ساحل کے پاس روہنگيا مہاجرين کی ايک کشتی ڈوب گئی جس میں اب تک 17 افراد کی لاشيں برآمد کر لی گئی ہيں جبکہ پچاس اب بھی لاپتہ ہيں
1831640

ميانمار کے ساحل کے پاس روہنگيا مہاجرين کی ايک کشتی ڈوب گئی ہے۔
الجزیرہ نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کشتی ڈوبنے کا يہ واقعہ گزشتہ اختتام ہفتہ خلیج بنگال میں پيش آيا ہے ۔
کشتی پر تقريباً نوے افراد سوار تھے جن ميں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کيا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ميانمار کے آئےياروادی خطے ميں امريکی حکام نے بيس افراد کو بچا ليا، جنہوں نے بتايا کہ مذکورہ کشتی انيس مئی کو رياست راکھين سے روانہ ہونے کے کچھ دنوں بعد ڈوبی تھی۔
اب تک 17 افراد کی لاشيں برآمد کر لی گئی ہيں جبکہ پچاس اب بھی لاپتہ ہيں۔
ميانمار ميں اب بھی چھ لاکھ روہنگيا آباد ہيں۔
متعللقہ خبریں

بھارت، صوبہ آسام میں قدرتی آفات میں ہلاکتوں کی تعداد 117 ہو گئی
صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر