بھارت، نیو دہلی میں 4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد جھَلس کر ہلاک

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے  لواحقین کو اڑھائی اڑھائی ہزار ڈالر جبکہ  زخمیوں کو فی کس تقریباً 650 ڈالر کی  ادائیگی کی جا ئیگی

1826865
بھارت، نیو دہلی میں 4 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد جھَلس کر ہلاک

اطلاع کے مطابق نیو دہلی میں چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  شہر کے منڈکا  میٹرو اسٹیشن کے جوار میں واقع ایک چار منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

 حکام  کا کہنا ہے کہآگ پر قابو پالیا گیا ہے اور 27 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

پولیس  کا کہنا ہے کہ  اس المیہ میں  40 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ 60 افراد کو زندہ بچا لیا  گیا ہے۔ جبکہ  آگ لگنے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔

مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا اور آگ لگنے کا آغاز پہلی منزل سے ہوا تھا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس  واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا، اور کہا کہ میں  زخمیوں  کی فی الفور شفا یابی کا متمنی ہوں اور  دکھی  خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

مودی نے  اطلاع دی ہے کہ  اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے  لواحقین کو اڑھائی اڑھائی ہزار ڈالر جبکہ  زخمیوں کو فی کس تقریباً 650 ڈالر کی  ادائیگی کی جا ئیگی۔



متعللقہ خبریں