جاپان: شمالی کوریا کی کاروائیاں ہمارے ملکی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہیں
کل شمالی کوریا نے 3 میزائل فائر کئے جو جاپان قومی اقتصادی زون سے باہر گِرے ہیں: وزیر دفاع کیشی نوبو

جاپان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے کل فائر کئے گئے میزائل قومی اقتصادی زون کی سرحدوں سے باہر بحیرہ جاپان میں گرے ہیں۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے 20 تا 24 مئی کو متوقع دورہ جنوبی کوریا سے قبل شمالی کوریا کے میزائل تجربات علاقائی ممالک میں اندیشوں کا سبب بن رہے ہیں۔
جاپان کے وزیر دفاع 'کیشی نوبو' نے کہا ہے کہ کل شمالی کوریا نے 3 میزائل فائر کئے جو جاپان قومی اقتصادی زون سے باہر گِرے ہیں۔
کیشی نے کہا ہے کہ مذکورہ میزائل شمالی کوریا کے مغربی ساحلوں سے فائر کئے گئے اور اندازاً 100 کلو میٹر کی بلندی پر اور 350 کلو میٹر کی مسافت پر گرے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ میزائل فائر قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں۔ شمالی کوریا کی یہ کاروائی ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔
'کیشی نوبو 'نے کہا ہے کہ بحیرہ جاپان میں میزائل گرنے کے مقام کی تحقیقات کے دوران علاقے میں موجود بحری جہازوں یا طیاروں میں کسی نقصان کی نشاندہی نہیں ہوئی۔
میزائل فائر کی وجہ سے جاپان کے بیجنگ سفارت خانے کے ذریعے شمالی کوریا کو احتجاجی نوٹس دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2022 کے آغاز سے اب تک شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔
متعللقہ خبریں

جنوبی کوریا: نیلے پیلس کو 74 سال کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا
عام زیارت کے لئے کھُلنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوامی زائرین نے پیلس کا رُخ کیا

پاکستان اور بھارت میں درجہ حرارت سارے ریکارڈ توڑ رہا ہے
حالیہ ایام میں دونوں ممالک کے بعض خطوں میں درجہ حرارت 50ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا