مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت سے 3 شہری شہید
شہید ہونے والے تینوں نوجوان نہتے اور مقامی کالج میں زیر ِ تعلیم تھے
1823444

قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3نوجوان کو شہید کر ڈالا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ شہید ہونے والے تینوں نوجوان نہتے اور مقامی کالج میں زیر ِ تعلیم تھے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی مگر علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔