ترکی کا افغانستان سے اظہار تعزیت

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے اور زخمی  ہونے پر  گہرا دکھ پہنچا ہے

1820302
ترکی کا افغانستان سے اظہار  تعزیت

ترکی نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں ہونے والے جانی نقصان پر  تعزیتی پیغام  روانہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے دھماکوں میں بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے اور زخمی  ہونے پر  گہرا دکھ پہنچا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حال ہی میں افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  حال ہی میں افغانستان میں شدت اختیار کرنے والے  غیر انسانی دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور  توقع کرتے ہیں کہ قصورواروں  کو سخت سزا دی جائے گی اور  اس طرح کی کارروائیوں کے اعادہ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

بیان میں  ان واقعات میں ہاتھ دھ بیٹھنے والے  افراد کے  لواحقین اور برادر افغان عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں   اور زخمیوں  کے جلد صحت یاب ہونے کی تمنا کرتے ہیں۔

دہشت گردی کے ان  واقعات  میں  مزار شریف میں دو منی بس اسٹاپوں پر کیے گئے حملے میں 9 افراد  ہلاک  اور 13 زخمی ہوئے ہیں ، تاہم ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ حملہ شیعہ مسافروں کے زیر استعمال گاڑیوں پر کیا گیا تھا، گزشتہ ہفتے شہر میں ایک شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا، اور اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔



متعللقہ خبریں